بوائلرپھٹنے سے فیڈ مل میں آگ لگ گئی، 2 افراد جھلس گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں روات کے قریب بوائلر پھٹنے سے فیڈ مل میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے 2 افراد جھلس گئے۔
زخمیوں کی شناخت 22 سالہ عبدالرحیم اور 15 سالہ صدام کے نام سے ہوئی ہے،ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرآگ پر قابو پالیاجبکہ زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہوگی: خواجہ آصف
ریسکیو ترجمان کے مطابق بوائلر کی پائپ لائن میں زیادہ پریشر کی وجہ سے آگ لگی، ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122کی 2 ایمبولینسوں، 4 فائر بریگیڈ وہیکلز اور ایک ایمرجنسی وہیکل سمیت 24 سے زائد رسیکیورز نے حصہ لیا۔