برازیل میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی، 6 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برازیل میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی ریاست پارانامیں طوفانی بگولوں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، بجلی کے کھمبے گر گئے جبکہ کئی عمارتوں اور پٹرول پمپس کوبھی نقصان پہنچاہے۔
رپورٹ کے مطابق طوفانی بگولوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور حادثات میں 6 افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ 750 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں نان بائیوں کی ہڑتال ختم، شہر بھر کے تندور کھل گئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں اور ریسکیو کا عمل جاری ہے۔