بابر کا عرفان پٹھان کو انٹرویو دینے سے انکار ؟ سوشل میڈیا پر نیا محاذ چھڑ گیا 

Nov 09, 2023 | 21:56:PM
بابر کا عرفان پٹھان کو انٹرویو دینے سے انکار ؟ سوشل میڈیا پر نیا محاذ چھڑ گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین )  پاکستان کے  بہترین بلے باز اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے دنیا بھر میں دیوانے موجود ہیں جو انہیں بہترین  کوور ڈرائیو کی وجہ سے  جانتے ہیں ، لیکن بابر اعظم نے بہت سے جگہوں پر ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف بہترین بلے باز ہیں بلکہ  ایک بہترین انسان بھی ہیں اور اس کا عملی ثبوت بھی انہوں کئی جگہوں پر پیش کیا ہے ۔ 

افغانستان کیخلاف میچ کے دوران ان کے شوز کے تسمے کھلنے کا واقعہ تو  سب کو یاد ہو  گا ہی جب وہ بیٹنگ کر رہے تھے تو اس دوران ان کے تسمے کھل گئے اور پیڈ کی وجہ سے ان کیلئے جھک کر تسمے بند کرنا مشکل ہو رہا تھا تو افغانستان کے سینئر کھلاڑی محمد نبی ان کے تسمے بند کرنے کیلئے آگے بڑھے لیکن بابر اعظم نے ان کی سینئر ہونے کا احترام کرتے ہوئے ان سے تسمے بند نہیں کروائے تھے بلکہ خود تنگ ہو کر اپنے تسمنے خود باندھے، صرف افغانستان کے خلاف ہی نہیں بلکہ حریف ٹیم بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی بھی بابر اعظم کے بہترین رویئے  کی داد دے چکے ہیں ۔ 

اب ایک بار پھر سے بابر اعظم کا نام سوشل میڈیا پر لیا جا رہا ہے اور وہ ٹک ٹاک پر ٹرینڈ  بھی کر رہے ہیں ، وجہ ان کا کھیل نہیں بلکہ  ان کا عرفان پٹھان کو انٹرویو دینے سے انکار بتایا جا رہا ہے ، سوشل میڈیا وائرل ہونے والے کلپس  کے حوالے سے ایک صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ  بابر اعظم  سے بھارتی چینل سٹار کی ٹیم نے رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ عرفان پٹھان ان کا انٹرویو کرنا چاہتے ہیں لیکن بابر اعظم بنا جواب دیئے آگے بڑ ھ گئے جس کے بعد عرفان پٹھان خود بابر اعظم کے پاس گئے لیکن بابر نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ جو لوگ پاکستان کے خلاف باتیں کرتے ہیں وہ ان کے ساتھ زیادہ بات چیت نہیں کرتے ،بابر اعظم کی ملک کیلئے محبت کو لیکر سوشل میڈیا صارفین انہیں خوب داد دے رہے ہیں ۔

نوٹ :(یہ خبر سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات کو لیکر بنائی گئی ہے )