مصر نے غزہ کی سیکیورٹی سنبھالنے کی امریکی تجویز مسترد کردی

Nov 09, 2023 | 21:34:PM
مصر نے غزہ کی سیکیورٹی سنبھالنے کی امریکی تجویز مسترد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)غزہ کی سکیورٹی سنبھالنے کے حوالے سے  امریکی تجویز مصر نے مسترد کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ امریکا نے حماس کی شکست کے بعد ہمیں غزہ میں سیکیورٹی سنبھالنے کی تجویز دی ہے لیکن ہم نے معذرت کرلی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکہ نے تجویز دی کہ مصر حماس کی اسرائیل کے ہاتھوں شکست کے بعد سے فلسطینی اتھارٹی کے غزہ میں حکومت کے قیام تک غزہ کی سکیورٹی کا انتظام سنبھالے۔جس کو مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے مسترد کردیا۔

اس حوالے سے مصری حکام نے کہا کہ صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کی حکومت حماس کو ختم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔جس پر اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں سیکیورٹی کی ذمہ داری غیر معینہ مدت کے لیے دوبارہ سنبھال سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ پر اسرائیلی بمباری، ایک ماہ کے دوران 41 صحافی جاں بحق

تاہم امریکی خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کے غزہ پر دوبارہ قبضے کے حق میں نہیں۔

بعد ازاں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل حماس جنگ ختم ہونے کے بعد بھی اسرائیلی فوجیں غزہ میں ہی رہیں گی اور سیکیورٹی معاملات کی نگرانی کریں گی تاہم یہ چند دنوں کے لیے ہوگا۔