وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ مصر کامیاب رہا: مریم اورنگزیب

Nov 09, 2022 | 18:50:PM
وزیراعظم ,شہباز شریف ,دورہ مصر ,کامیاب , مریم اورنگزیب
کیپشن: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ الحمداللہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ مصر انتہائی کامیاب رہا۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلی بار ترقی پذیر ممالک کے نقصانات کے ازالے کیلئے مالی وسائل کی فراہمی پر عالمی اتفاق رائے ہوا ہے ، ایک طرف وہ شخص ہے جو جب سے اقتدار میں آیا ہے، ملک اور عوام کی خدمت میں مصروف ہے ، دوسری طرف وہ کردار ہے جو جب سے سیاست میں آیا ہے، تباہی بربادی، انتشار اور خلفشار میں مصروف ہے ،، ایک شخص سفارتی تعلقات، دوست ممالک سے تعاون کی تجدید کر رہا ہے،پاکستان کے عالمی وقار کو بحال کر رہا ہے۔

دوسری طرف سازشی بیانیے گھڑنے والا مکار فریبی اور جعلساز ہے جس نے اقتدار کے لئے قومی مفادات کو داؤ پر لگایا۔