شلپا شیٹھی راج کندرا  ایک بار پھر۔۔۔۔ویڈیو وائرل

Nov 09, 2021 | 15:31:PM
شیلپا سیٹھی اپنے شوہر کے ساتھ
کیپشن: شیلپا سیٹھی اور راج کندرا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شلپا سیٹھی اور ان کے شوہر راج کندر غیر اخلاقی فلم اسکینڈل کے بعد ایک ساتھ منظر عام پر آ گئے، تصاویر وائرل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منظرِ عام پر آنے والی تصاویر میں، شلپا شیٹی اور راج کندرا ہماچل پردیش میں ایک مندر میں جاتے ہوئے نظر آئے، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلپا شیٹی اور اُن کے شوہر پیلے رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں، راج کندرا نے سفید پاجامے کے ساتھ پیلے رنگ کا کُرتا پہنا ہوا تھا جبکہ شلپا شیٹی نے پیلے رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر شلپا شیٹی اور راج کندرا کی مندر میں بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by HT City (@htcity)

 واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو رواں سال جولائی میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد اُنہیں ستمبر میں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کو انڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:    ناظم جوکھیو قتل کیس ، قیمتی ثبو ت برآمد