ناظم جوکھیو قتل کیس ، اہم ثبو ت مل گئے

Nov 09, 2021 | 15:05:PM
ناظم جوکھیو قتل کیس میں قیمتی ثبوت پولیس کے ہاتھ لگ گیا
کیپشن: ناظم جوکھیو قتل کیس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ناظم جوکھیو قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ناظم جوکھیو قتل کی واردات کے بعد ڈی وی آر موقع سے غائب کردیا گیا تھا، جسے اب پولیس نے گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد برآمد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جام ہاؤس میں لگے کیمروں کا غائب کر دیا گیا تھا ڈی وی آر قیمتی ثبوت کے طور پر برآمد کرلیا ہے جس سے واقعے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی میں مدد ملے گی، برآمد ہونے والے ڈی وی آر کو فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

کیس میں تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے بھی تفتیش شروع کی گئی ہے، جس کے بعد جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز سالار، جام عبدالکریم کے موبائل فون کی لوکیشن بھی آئی ہےتفتیشی حکام نے بتایا کہ کیس میں مقتول ناظم جوکھیو کی آڈیو اور ویڈیو کو مرکزی شواہد کے طور پر استعمال کیا جائے گا، ٹیم نے مقتول کے بھائی افضل جوکھیو کے ساتھ جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل کے 7 دن بعد بھی مقتول کا موبائل فون لاپتہ ہے، جبکہ ناظم جوکھیو کی لاش کی اطلاع 3 نومبر دو بجے 15 مددگار پر شہری نے دی تھی۔

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں اب تک نامزد 3 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، گرفتار ملزمان میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس کے علاوہ حیدر اور میر علی شامل ہیں، تینوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      پاکستان میں جو سیکیورٹی ملی اتنی زندگی میں نہیں دیکھی، آسٹریلوی کپتان