بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کو ہلی نے اہم اعلان کر دیا

Nov 09, 2021 | 10:43:AM
ویرات کوہلی،اہم ،خبر،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ
کیپشن: ویرات کوہلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ٹی ٹونٹی میں اپنے  پہلے ہی دو میچوں میں بدترین شکست کا سامنا کرنے والی بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں بھی  اپنی جگہ نہ بنا سکی۔ اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز نمیبیا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان نے پہلی ٹوئٹ کی۔انہوں نے لکھا کہ ہم ایک ساتھ مل کر اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے نکلے تھے لیکن بدقسمتی سے پیچھے رہ گئے اور ہم سے زیادہ مایوس کوئی نہیں ہے۔بھارتی شائقین کے لیے بھارتی کپتان نے لکھا کہ آپ نےہمارا بھر پور ساتھ دیا اس کے لیے شکر گزار ہوں۔ آخر میں انہوں نے یقین دہانی بھی کرائی کہ ہم سب کا اب یہی مقصد ہیں کہ ہم مضبوطی سے واپس آئیں گے۔

یا د رہے کہ انہوں نے نمیبیا سے میچ سے قبل ایک سوال کے جواب میں  نائب کپتان روہیت شرما کا نام بھی لیا اور کہا کہ بھارت محفوظ ہاتھوں میں ہے، اور ویسے بھی روہیت شرما یہاں موجود ہیں جو تمام چیزوں کو اچھے سے دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سردیوں میں کورونا کی پانچویں لہر ۔۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے خبردار کردیا