گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا 

May 09, 2026 | 23:28:PM
گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے،صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نبیل محمود کا کہنا ہے کہ نئے کرائے کا اطلاق آج سے ہی ہو گا۔

 انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرائے بڑھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرایوں میں یہ اضافہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی میں شدید گرمی کے باعث قومی ایتھلیٹک چیمپئن شپ ملتوی