ایرانی سفیر کا مولانا فضل الرحمان کے نام تعزیتی خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس )پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے نام ایک تعزیتی خط ارسال کیا ہے، جس میں شیخ محمد ادریس شہید کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔
ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید عالمِ دین کی دینی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

رضا امیری نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ادریس کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حق، سچائی اور استقامت کی آوازوں کو دبایا نہیں جا سکتا، جبکہ مولانا ادریس جیسے علماء امت کے وقار، بصیرت اور سنجیدگی کی علامت ہوتے ہیں۔
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ دشمن کی سازشیں علماءِ حق کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور ایسے واقعات امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی میں شدید گرمی کے باعث قومی ایتھلیٹک چیمپئن شپ ملتوی