11 سے 12 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

May 09, 2026 | 18:02:PM
11 سے 12 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عادیہ ناز) محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔ 

محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 10 مئی سے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش متوقع ہے۔

 لاہور، قصور، پتوکی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں طوفانی ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے،پشاور، مردان، سوات، چترال، کوہاٹ اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،اس کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات اور شمالی بلوچستان میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور تھرپارکر میں تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے کسانوں، مسافروں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

 شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیاحتی مقامات پر جانے والے افراد کو موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ 

کاشتکاروں کو فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  کراچی: شدید گرمی کے باعث قومی ایتھلیٹک چیمپئن شپ ملتوی