حافظ نعیم الرحمٰن نے پٹرول پالیسی کو عوام دشمن قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)(24 نیوز)امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرول کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمراں عالمی مارکیٹ کا نام لیتے ہیں اور بھاری لیوی عوام سے وصول کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، فی لیٹر 150 روپے سے زائد ٹیکسز و لیوی وصول کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت 15 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پیٹرول 14 روپے 92 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا