سنی علماء کونسل  کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف مظاہرہ 

May 09, 2025 | 19:11:PM
سنی علماء کونسل  کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف مظاہرہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں سنی علماء کونسل  کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف مظاہرہ  کیا گیا،قیادت سنی علماء کونسل اسلام آباد کے امیر مفتی تنویرعالم نے کی۔ 

تفصیلات کے مطابق مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت پاکستان کی فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتا تھا اسلیئے اس نے بزدلی کا مظاہرہ کیا، امن کے مراکز مدارس مساجد پر حملہ کرکے بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ عیاں کردیا ،بھارت نے آج جو بزدلانہ کاروائی کی اور گزشتہ دنوں جو کیا اسکا انجام تو دنیا نے دیکھ لیا ،پاک فوج نے ان کے طیارے اور ڈرونز گرا کر ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع کمزور نہیں ،آرمی چیف حافظ منیر کی قیادت میں فوج اور پاکستان کے شاہیں بے گناہ شہدا کا بدلہ لیں گے ،حافظ عاصم منیر آپ جرات کا اظہار کریں پاکستان کا بچہ بچہ آپکے حکم پر کٹ مرنے کو تیار ہے ،پاکستانی قوم غیور اور محب وطن قوم ہے، امریکہ اور اسرائیل اب پیشاب پینے والی قوم کی پشت پر کھڑے ہیں، انکو پتہ ہونا چاہیے کہ ہم خالد بن ولید محمود غزنوی اور صلاح الدین کے ماننے والے ہیں، پاکستان کو پاکستان کے دشمن ممالک گھیر کر نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ،ساری دنیا بھی پاکستان کا بال بیکا نہیں کر سکتی، ایک وقت آئے گا کہ اسرائیل کو بھی فتح کرکے دکھائیں گے،ہمیں اگر فوج کے ساتھ ملکر جہاد کرنا پڑا تو ہم تیار ہیں ،ہم نہ دبنے والے ہیں نہ جھکنے والے ہیں ،تم سمجھتے تھے کہ ڈروں حملوں سے ڈر جائیں گے مگر دیکھ لو ہم تو آئے مرنے کے لیئے ہیں دشمن کو ختم کریں گے،یہ قوم صرف اپنے رب سے ڈرتی ہے جو شہادت کو گلے لگانے کو تیار ہے۔ اس موقع پر کارکنوں نے ’’یہودیوں کا ایک علاج الجہاد الجہاد‘‘اور ’’ہندؤں کا ایک علاج الجہاد الجہاد‘‘ کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے