لاہور ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن مختصربندش کے بعدبحال

May 09, 2025 | 15:59:PM
 لاہور ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن مختصربندش کے بعدبحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری ہونے پر بند کیا گیا لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کچھ دیر بعد کھول دیا گیا ۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مختصر بندش کے بعد بحال کردیا گیا ہے،ملک کے دیگر ائیرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا،جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں:ترجمان دفترخارجہ

 اس سے قبل ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے ایک بجکر 50 منٹ سے لے کر اگلے احکامات تک ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن روک دیا گیا تھا۔