پولیس ہائی الرٹ،غیر ملکی سفارتخانوں، حساس مقامات و تنصیبات کی کڑی نگرانی
ملک میں کشیدہ جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ اور تمام افسروں و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں،پنجاب پولیس کا ہر جوان پاک فوج کےساتھ کھڑاہے: آئی جی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک میں کشیدہ جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ اور تمام افسروں و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق میٹرنٹی، میڈیکل اور سٹڈی ایکس پاکستان لیو پر موجود اہلکاروں کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں بھی فوری طور پر منسوخ کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور نے حکم جاری کیا کہ تمام واپس بلائے گئے اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز پر تعینات کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’خبردار ہو جائیں‘‘
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،پنجاب پولیس کا ہر جوان پاک فوج کےساتھ کھڑاہے،غیر ملکی سفارتخانوں، حساس مقامات و تنصیبات کی سکیورٹی بڑھائی جائے، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو ، سکیورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں، سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز، فرضی مشقیں جاری رکھی جائیں۔