وزیراعلیٰ مریم نوازکاپاک فضائیہ کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپاک فضائیہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھاکہ محافظانِ فضائے وطن ،آپ کی مہارت، حکمتِ عملی اور بے مثال حوصلے نے فضاؤں میں پاکستان کو ایک شاندار فتح سے ہمکنار کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے سینیٹر وقار مہدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
مریم نواز شریف نے کہاکہ پاک فضائیہ کی کارکردگی نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کر دیا ہے،سلام ہے پاک فضائیہ پر پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے،شاباش! پاکستان زندہ باد-