پیار میں دھوکہ۔  نوجوان نے گھر کو آگ لگا دی۔ 7 افراد زندہ جل گئے

May 09, 2022 | 11:50:AM
 پیار میں دھوکہ۔  نوجوان نے گھر کو آگ لگا دی۔ 7 افراد زندہ جل گئے
کیپشن: عمارت میں آگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)محبوبہ کیساتھ شادی نہ ہونے پردلبرداشتہ نوجوان نےعمارت کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی سوارن باغ کالونی میں پیش آیا اور آتشزدگی کے واقعے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق پہلے شارٹ سرکٹ کو عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سمجھ رہے تھے لیکن جب سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو ایک شخص کو اس میں آگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد تحقیقات کا ہی رخ بدل گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو تقریباً رات 3 بجے اس عمارت کی پارکنگ میں دیکھا گیا جہاں اس نے ایک اسکوٹی سے پیٹرول نکالا اور عمارت کو آگ لگا دی۔پولیس نے ملزم شبھم کو گرفتار کیا تو وہ زخمی تھا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو زخمی کیا تاہم بعد ازاں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

 تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم متاثرہ عمارت میں رہنے والی ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کی شادی کہیں اور ہو رہی تھی جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کے حوالے سے بڑاانکشاف

پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ ان دونوں کے درمیان کچھ عرصہ قبل جھگڑا ہوا تھا جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ لڑکی کو سبق سکھانے کے لیے صرف اسے جلانا چاہتا تھا، اندازہ نہیں تھا کہ آگ اس قدر پھیل جائے گی کہ بہت سے لوگ اس کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف اپیل پر سماعت ۔ عدالت سے اہم خبر آ گئی