حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف اپیل پر سماعت ۔ عدالت سے اہم خبر آ گئی

May 09, 2022 | 11:31:AM
حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف اپیل پر سماعت ۔ عدالت سے اہم خبر آ گئی
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ، حمزہ شہباز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف اپیل پر سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ نےفل بینچ تشکیل دیدیا ۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیف جسٹس سے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے 5 رکنی فل بینچ تشکیل دیا  ہے جس کی سربراہی جسٹس صداقت علی خان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیںاسحاق ڈار نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

فل کورٹ بینچ میں  جسٹس شاہد جمیل خان ،جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بھی شامل ہیں۔