اسحاق ڈار نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

May 08, 2022 | 16:10:PM
اسحاق ڈار نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن: اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اسحاق ڈار نے عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھاکے ایک دم عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے،عوام کو بہتر ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے  نیا معاہدہ کرنا ہوگا۔

سابق  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ پچھلی حکومت نے انتہائی سخت شرائط پر معاہدہ کیا۔ ہمیں ملک چلانا ہے، ڈکٹیشن لے کر ملک کا بیڑا غرق نہیں کرنا،ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈا ر نے کہا ہے کہ آٹے پر سبسڈی دیں گے جس سے 2 روز میں آٹے کی قیمت میں کمی ہوگی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھاکے ایک دم عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ میری رائے میں آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرنے چاہئیں،ملک کو تمام مسائل سے باہر نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب  میں بڑی تبدیلیاں۔پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے کونسے اہم عہدے مانگے ؟ خبر سامنے آ گئی

 اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مکمل بوجھ عوام پر نہیں ڈالنا چاہیے،انہوں نے  مزیدکہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ریونیو نہیں بڑھایا، پی ٹی آئی کو پتا تھا کہ وہ حکومت سے جارہے ہیں اس لیے انہوں نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی،ہماری کوشش ہے کہ عوام کوتمام سہولیات فراہم کریں۔