معروف اداکار عمران عباس نے مدر ڈے پر ’’جنت ‘‘پالی

May 09, 2021 | 14:51:PM
معروف اداکار عمران عباس نے مدر ڈے پر ’’جنت ‘‘پالی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کے قدم چومتے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمران عباس کی جانب سے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر  ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انھیں جھک کر  والدہ کے قدم چومتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بے شک جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے، ماں جان میں آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں۔عمران عباس نے لکھا کہ میری جنت! میں جب تک زندہ ہوں آپ کے قدموں کو بوسہ دیتا رہوں ۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں تمام ماؤں کو ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’ دنیا کی تمام ماؤں کو ماؤں کا عالمی دن مبارک ہو‘

خیال رہے مدرز ڈے کے موقع پر بالی وڈ سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کی جانب سے ماؤں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ماؤں کے عالمی دن پر مبارکبادیں پیش کی جا رہی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈراموں میں ماہرہ خان کی انٹری۔۔بڑی وجہ سامنے آ گئی