برائلر گوشت کی قیمت  میں پھر اضافہ ۔۔ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

May 09, 2021 | 11:03:AM
برائلر گوشت کی قیمت  میں پھر اضافہ ۔۔ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برائلر کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر  اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر  7روپے فی کلو مزید اضافہ ہوگیا  جس کے بعدبرائلر کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مرغی کا گوشت 400روپے سے بڑھ کر 407 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 273روپے جبکہ پرچون ریٹ 281روپے فی کلو جاری کیا گیا،فارمی انڈے 136 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے۔

   گزشتہ کئی دنوں سے برائلر مرغی گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے   اب پھر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔ عید قریب ہے اور سستا پروٹین مزید مہنگا ہوتا چلا جا رہا ہے ۔بڑھتی  قیمت کے پیش نظر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکار عارف لوہار کے گھر صف ماتم بچھ گئی

واضح رہے کہ عید قریب آتے ہی   چکن ہی نہیں بلکہ شہر بھر میں قصابوں  نے بھی مٹن اور بیف کے من مانے ریٹ مقرر کر دیے ہیں، مٹن کا سرکاری ریٹ 900 روپے مارکیٹ میں 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔بیف کا سرکاری ریٹ 450 روپے، مارکیٹ میں 750 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، سرکاری نرخ نامہ صرف ریٹ لسٹوں کی حد تک رہ گیا۔ 

شہری حکومتی پالیسیوں پر پھٹ پڑے ، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جو چیز بھی لینے جاؤ من مانے ریٹ لئے جاتے ہیں، عوام کدھر جائے۔ضلعی انتظامیہ کی توجہ بس چینی پر ہی ہے اور وہ بھی میسر نہیں۔چھوٹا بڑا گوشت سرکاری نرخ ناموں پت نہیں مل رہا۔قصان صافی گوشت کے من مانے ریٹ مانگتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا مزید 118 جانیں نگل گیا۔۔ 3 ہزار 785 نئے کیسز رپورٹ