وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب کو ترقیاتی و تعمیراتی سائیٹ میں بدل دیا

Mar 09, 2026 | 19:17:PM
وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب کو ترقیاتی و تعمیراتی سائیٹ میں بدل دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب کو ترقیاتی و تعمیراتی سائیٹ میں بدل دیا،پنجاب کے شہروں سے دیہات تک جدید ترین انفراسٹرکچر  جہاں کبھی محرومیاں تھیں وہاں اب ترقی ہوگی، پنجاب کے دیہات مثالی گاؤں میں بدلنے لگے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز  کی قیادت میں پنجاب میں سہولتوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک قائم کرکے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، 517 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں سے پنجاب میں یکساں ترقی کا نیا باب کھل گی،بارش میں ڈوبتے شہر ماضی بن جائیں گے،پنجاب میں 380 واٹرسٹوریج ٹینکس تعمیر ہوں گے، پنجاب میں 100 سال تک چلنے والی ایچ ڈی پی پائپ لائن بچھائی جائے گی۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں جدید ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔ 

 دیہات کو مثالی گاؤں میں تبدیل کرنے سے دیہی آبادی کی زندگیوں میں واضح اور مثبت تبدیلی آئے گی۔

 پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 6 ہزار کلومیٹر سے زائد سیوریج لائنیں ، 189 کلومیٹر مضبوط واٹر ڈرین بنیں  گی،پی ڈی پی میں  83 ڈسپوزل سٹیشن اور 9 انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے،انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک بنانے سے بارش کے پانی کو محفوظ بھی کرناممکن ہوگا،پنجاب کے ہر شہر، ہر گاؤں اور ہر علاقے کے لیے بہتر زندگی کا وعدہ پورا کیا جا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  کفایت شعاری پالیسی اجلاس: وفاقی کابینہ کا 2 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ