تمام کھاد کے پلانٹ فعال اور پیداواری عمل بلا تعطل جاری ہے،رانا تنویر

Mar 09, 2026 | 17:57:PM
تمام کھاد کے پلانٹ فعال اور پیداواری عمل بلا تعطل جاری ہے،رانا تنویر
کیپشن: وفاقی وزیر رانا تنویر اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہاکہ تمام کھاد کے پلانٹ فعال اور پیداواری عمل بلا تعطل جاری ہے،گیس کی مکمل فراہمی سے کھاد کے پلانٹس کی پیداوار میں کوئی رکاوٹ نہیں ، ڈی اے پی پلانٹ بھی مکمل طور پر فعال اور مارکیٹ کی ضروریات پوری کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر کی صدارت میں  کھاد کی فراہمی اور مارکیٹ کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس  ہوا،اجلاس میں یوریا اور ڈی اے پی کی طلب و رسد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ حکومت نے کھاد کی ہنگامی فراہمی کے متبادل منصوبے تیار کر لیے ہیں،مقامی اور صوبائی سطح پر قیمتوں کی نگرانی سختی سے جاری ہے ،مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

رانا تنویرنے کہاکہ لاجسٹک نظام مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے اور سپلائی چین بلا تعطل ہے ،حکومتی اقدامات سے کسانوں کو کسی بھی غیر ضروری بوجھ سے بچایا جا رہا ہے ،ان کاکہناتھا کہ ملکی پیداوار کو مضبوط بنانے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کی حکمت عملی زیر عمل ہے ،صنعتکاروں اور صوبائی حکام کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

حکومت زرعی پیداوار اور غذائی تحفظ کو خطے کی رکاوٹوں سے محفوظ رکھنے پر پرعزم ہے ،کھاد کی مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کیلئے فعال اقدامات جاری ہیں ،کسانوں کی ضروریات کو موجودہ اور مستقبل میں پورا کرنے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:توانائی بحران؛ پنجاب اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان