اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

Mar 09, 2026 | 17:11:PM
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ایس بی پی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جنوری اجلاس کے بعد معاشی اعداد کا بہاؤ اندازوں کے مطابق رہا، اسٹیٹ بینک کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز کے بعد کُلی معاشی صورتحال کافی غیر یقینی ہوگئی ہے۔

ایس بی پی کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی جنگ سے ایندھن کے دام، باربرداری اور بیمے کے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں افسران کے تقرر وتبادلے