رمضان سپیشل: سیب اور کھجور کی اسموتھی

Mar 09, 2026 | 13:09:PM
رمضان سپیشل: سیب اور کھجور کی اسموتھی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رمضان المبارک میں سحری کیلئے ایسی غذا جو دن بھر توانائی فراہم کرے، پیاس زیادہ محسوس نہ ہو اور بھاری پن بھی پیدا نہ کرے سب ہی کی خواہش ہوتی ہے، ایسے میں سیب اور کھجور کی یہ اسموتھی ایک صحت مند  انتخاب ہوگا۔

یہ نہ صرف فائبر سے بھرپور ہے بلکہ قدرتی مٹھاس، پروٹین اور کیلشیم بھی فراہم کرتی ہے، جو روزے کے دوران جسم کو چست اور توانائی سے بھرپور رکھتی ہے۔

 سیب اور کھجور سے تیار کردہ اس مشروب کو اپنی سحری میں شامل کریں اس کے ساتھ ہی بیمار افراد اور بچوں کے لیے بہترین توانائی کا زریعہ بھی ہے۔

 افطار کے بعد اکثر طبیعت میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے اور کھانا کھانے کی خواہش نہیں ہوتی ایسے میں آپ غذائیت بھرپور اسموتھی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اسموتھی تیار کرنے کے لیے ایک بڑا سیب لے کر اسے اچھی طرح دھوئیں اور بیج نکال کر چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں۔

 اگر چاہیں تو چھلکا اتار سکتے ہیں، لیکن فائبر کے لیے چھلکے کے ساتھ استعمال کرنا زیادہ مفید ہے۔

توانائی فراہم کرنے والے اجزاء 6 سے 7 بادام، 3 سے 4 کھجوریں، ¼ چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر، حسبِ پسند چینی اور ایک کپ دودھ بلینڈر میں ڈالیں۔

اب  سب اجزاء کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں یہاں تک کہ اسموتھی ہموار اور کریمی ہو جائے۔

اسموتھی تیار ہونے کے بعد اسے گلاس میں نکالیں اور اوپر سے کٹے ہوئے بادام چھڑک کرپیش کریں۔

 یہ مشروب نہ صرف توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ معدے میں بھاری پن بھی پیدا نہیں کرتا، سحری میں یا افطار کے بعد بھی توانائی میں اضافے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ اسموتھی بچوں، بڑوں اور بزرگوں کے لیے یکساں فائدہ مند ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو دن بھر توانائی برقرار رکھنا چاہتے ہیں یا رمضان میں ہلکی اور صحت مند غذا کی تلاش میں ہیں۔

قدرتی اجزاء اور کم چینی کی وجہ سے یہ مشروب محفوظ اور توانائی بخش انتخاب ہے، جو رمضان کے دوران جسمانی اور ذہنی طاقت دونوں فراہم کرتا ہے۔