گلاسگو ریلوےا سٹیشن میں آگ لگ گئی، ٹرینیں بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشن گلاسگو سینٹرل اسٹیشن کے قریب شدید آگ لگنے کے باعث اسٹیشن کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق یونین سٹریٹ پر واقع ایک ویپ شاپ میں آگ لگنے کے بعد چار منزلہ عمارت میں آگ تیزی سے پھیل گئی، آگ کے نتیجے میں عمارت کا کچھ حصہ گر بھی گیا۔
ریلوے انفرااسٹرکچر ادارے نیٹ ورک ریل کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اتوار کو درجنوں ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ پیر کی صبح بھی اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل سفری انتظامات کریں کیونکہ گلاسگو سینٹرل اسٹیشن سے گزرنے والی تمام ٹرین سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:سوئٹزرلینڈ نے بھی ایران پر حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیدیا