سوئٹزرلینڈ نے بھی ایران پر حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیدیا

Mar 09, 2026 | 09:46:AM
سوئٹزرلینڈ نے بھی ایران پر حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )سپین اور جرمنی کے بعد سوئٹزرلینڈ نے بھی ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئس کابینہ کا حوالہ دیتے ہوئے سوئس وزیر دفاع  فِسٹر نے  ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کرکے بین الاقوامی قانون کو توڑا ہے، تمام فریق سویلین آبادی کے تحفظ کیلئے لڑائی بند کردیں۔

  یہ بھی پڑھیں:فلائٹ آپریشن معطل
 سوئس وزیر دفاع فِسٹر کے مطابق  فیڈرل کونسل کی رائے ہے کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، ہمارے نزدیک یہ تشدد کی ممانعت کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ  وہ ان تمام ممالک کا ذکر کر رہے ہیں جو تشدد کی ممانعت کی پاسداری نہیں کر رہے، بشمول امریکا اور اسرائیل۔