اسلام آباد سے دوحہ ،ابو ظہبی کی پروازیں منسوخ،لاہور، کراچی کی فلائٹس بھی معطل

Mar 09, 2026 | 09:37:AM
 اسلام آباد سے دوحہ ،ابو ظہبی کی پروازیں منسوخ،لاہور، کراچی کی فلائٹس بھی معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف،اقصی شاہد)قطر اور اتحاد ائیر ویز کا فلائٹ آپریشن بدستور بند ،اسلام آباد سے دوحا جانے والی قطر ائیر ویز کی فلائٹس منسوخ ، لاہور  کراچی سے بھی  پروازیں  معطل کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے دوحہ جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز منسوخ کر دی گئی جبکہ ابو ظہبی کیلئے اتحاد ایئر ویز کی فلائٹ بھی منسوخی کا شکار ہو گئی۔

دوسری جانب ایمریٹس ، آئیر عربیہ ، فلائی ناس نے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے اور ان کی پروازیں معمول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتیں گر گئیں

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ پر دیگر تمام ملکی و غیر ملکی پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔  

دوسری جانب کراچی سے بیرون ملک روانہ ہونے والی 11 پروازیں معطل جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشرق وسطی جانیوالی پروازیں دسویں روز بھی منسوخ کر دیں گئیں۔