کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ بدستور بند

Mar 09, 2026 | 10:05:AM
کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ بدستور بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ سروسز  بدستور معطل ہیں۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق آج سے 13مارچ کی امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کردی گئی ہیں۔

امریکی سفارتخانےکا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کو نئی اپائنٹمنٹ کے لیے ہدایات ای میل کے ذریعے دی جائیں گی۔

ادھر امریکی شہریوں کےلیےمعمول کی اور ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں:اسرائیل میں ہنگامی حالت طویل ہو سکتی ہے، فوجی سربراہ کی وارننگ