اسرائیل میں ہنگامی حالت طویل ہو سکتی ہے، فوجی سربراہ کی وارننگ

Mar 09, 2026 | 09:21:AM
اسرائیل میں ہنگامی حالت طویل ہو سکتی ہے، فوجی سربراہ کی وارننگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )اسرائیل کے فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں نافذ ہنگامی حالت بہت طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ ابھی جاری ہے۔
ویڈیو بیان میں جنرل زامیر نے کہا اسرائیل 2 سال سے ہنگامی حالت میں ہے، ہمیں توقع رکھنی چاہیے کہ یہ مزید طویل مدت تک جاری رہے گی، صبر ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اسرائیل پر حملے کیلئے بھاری قیمت چکائے گا، رات کے دوران ہم نے لبنان کے بیروت میں قدس فورس کی ایرانی افواج کے خلاف کارروائی کی اور انہیں نشانہ بنایا، میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ایرانی برائی کے ہتھیاروں کیلئے مشرق وسطیٰ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں، نہ بیروت میں اور نہ کہیں اور۔ 

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتیں گر گئیں

جنرل زامیر نے مزید کہا کہ اس سے پہلے حزب اللہ کے حملوں میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، زامیر نے شمالی علاقوں کی جانب ہونے والی فائرنگ اور رات کے دوران پیش آنے والے واقعے کا بھی ذکر کیا۔