سعودی عرب پر ایرانی حملے میں زخمی ہونے والا امریکی فوجی چل بسا، امریکہ کے ایران جنگ میں مارےگئے فوجیوں کی تعداد7 ہو گئی

Mar 09, 2026 | 01:08:AM
سعودی عرب پر ایرانی حملے میں زخمی ہونے والا امریکی فوجی چل بسا، امریکہ کے ایران جنگ میں مارےگئے فوجیوں کی تعداد7 ہو گئی
کیپشن: سارجنٹ فرسٹ کلاس نکول امور ان چھ امریکی فوجیوں میں سے ایک تھی جو کویت میں ایران کے ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب پر ایران کے میزائل حملے میں زخمی ہونے والا امریکی فوجی آٹھ  روز  تک ہسپتال میں رہنے کے بعد آج  زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔ اس فوجی کی موت سے ایران جنگ میں مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے)

امریکی فوجی ایران پر حملے کے بعد ہونے والے ابتدائی حملوں کے دوران سعودی عرب  میں زخمی ہوا تھا۔ وہ اس روز سے ہی  ہسپتال میں  زیر علاج تھا ، آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ امریکہ کے دفاعی حکام نے اس فوجی کی موت کی تصدیق کر دی ہے تاہم اس کا نام نہیں بتایا، حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے فوجی کے اہل خانہ کو اطلاع پہنچانے کے بعد اس فوجی کا نام سامنے لایا جائے گا۔


امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کے آغاز میں ایران کے ایک حملے میں زخمی ہونے والا ایک امریکی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔  سینٹ کوم CENTCOM کے مطابق، یہ سروس ممبر یکم مارچ کو سعودی عرب میں امریکی فوجیوں پر حملے میں زخمی ہوا تھا۔

CENTCOM کا کہنا ہے کہ "آپریشن ایپک فیوری کے دوران کارروائی میں مارا جانے والا یہ ساتواں سروس ممبر ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ اگلے رشتہ داروں کی اطلاع کے بعد 24 گھنٹے تک سپاہی کی شناخت کو پوشیدہ رکھا جائے گا۔

اس سے پہلے کویت میں ایران کے میزائل حملے میں  6 امریکی فوجی مارے گئے تھے جن میں ایک خاتون فوجی بھی شامل تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے: امریکہ ایران میں سپیشل فورسز کو بھیجنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے