ایران جنگ ؛ 1900 سے زائد زخمی ہسپتال لائےگئے: اسرائیلی وزارت صحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیل کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہےکہ ایران سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل میں 1900 سے زائد زخمی ہسپتالوں میں داخل ہوچکے ہیں۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 157 زخمی شہریوں کو ہسپتالوں میں لایا گیاہے
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 157 زخمی افراد کو اسپتال لایا گیاہے۔
اسرائیلی وزارت صحت نے 28 فروری کو ایران پر حملے کے بعد سے ایرانی فوج، لبنان کی حزب اللہ کے حملوں میں 13 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے 112 افراد اب بھی ہسپتالوں میں داخل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔
اسرائیلی ریسکیو سروسز نے بتایا کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر ایرانی کے تازہ میزائل حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
آج وسطی اسرائیل پر کلسٹر بم وارہیڈ والا میزائل بھی گرا
اسرائیل کے پولیس حکام کے مطابق آج وسطی اسرائیل میں ایک درجن سے زائد مقامات پر میزائل یا اس کے ٹکڑے گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر ہونے والے اثرات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر ایرانی بیلسٹک میزائل میں کلسٹر بم وارہیڈ نصب تھا۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سارجنٹ فرسٹ کلاس ماہر خطار اور ایک دوسرا فوجی شامل ہے جس کا نام بعد میں جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: امریکہ ایران میں سپیشل فورسز کو بھیجنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے
اسرائیلی میڈیا کے مطابق آج دو فوجیوں کے مرنے کا واقعہ جنوبی لبنان میں ایک فوجی چوکی کے قریب پیش آیا جو اسرائیلی سرحدی بستی منارا کے سامنے واقع ہے۔
ابتدائی فوجی تحقیقات کے مطابق علاقے میں کارروائی کے دوران ایک پیوما بکتر بند گاڑی کو نکالنے کے لیے فوج نے ایک اور پیوما بکتر بند گاڑی اور دو ڈی 9 بکتر بند بلڈوزر بھیجے۔
فوج کے مطابق بلڈوزروں میں سے ایک کو ایک گولہ لگا جو ممکنہ طور پر اینٹی ٹینک میزائل یا مارٹر تھا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور دونوں فوجی ہلاک ہو گئے، اس واقعے میں ایک افسر معمولی زخمی بھی ہوا۔
یہ بھی پڑھیئے: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا نیا عروج، سعودیہ نے ایران کو جوابی کارروائی کی دھمکی دےدی