صوابی:سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا 

Mar 09, 2025 | 19:21:PM
صوابی:سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا 
کیپشن:  سابق سینٹر مشتاق احمد خان  نےا پنے بھائی کی جنازہ پڑھاتے ہوئے ۔
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور االحق) صوابی میں سابق  سینٹر مشتاق احمد کے بھائی شکیل احمد خان کی نماز جنازہ آبائی علاقے احد خان میں ادا ادا کی گئی۔ 
نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم الرحمان، نائب امیر میاں اسلم ،سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،رہنما جماعت اسلامی عبدالکبیر چترالی ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حمایت اللہ مایار سمیت ہزاروں افراد  نےشرکت  کی۔
 سابق سینٹر مشتاق احمد خان  نےا پنے بھائی کی جنازہ پڑھائی۔
 مشاق احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ میرےبھائی کے قتل کو فی الفور گرفتار کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ  سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا،پولیس کے مطابق  احد خان کلے شیخ جانہ میں شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا گیا،ڈی پی او صوابی محمد اظہر کا کہنا ہےکہ شکیل  احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والدکا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیےگئے تھے،ڈی پی او صوابی کے مطابق بیچ بچاؤ کے دوران شکیل خان فائرنگ کا نشانہ بنے،مبینہ طور  پر ملزم نشےکا عادی ہے، دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں۔

یہ  بھی پڑھیں: جو بندوق اسلام کیخلاف استعمال ہو یہ جہاد نہیں دہشتگردی  ہے،مولانا فضل الرحمان