پنجاب میں طوفانی بارشوں کاامکان، وزیراعلیٰ مریم نواز کی انتظامی اقدامات کی ہدایات جاری

Mar 09, 2024 | 12:35:PM
پنجاب میں طوفانی بارشوں کاامکان، وزیراعلیٰ مریم نواز کی انتظامی اقدامات کی ہدایات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور انتظامی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ بارش سے قبل تمام حفاظتی انتظامات مکمل کریں اور ان اقدامات سے سے انہیں آگاہ رکھیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے، عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے، میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹ سروس سے مدد لی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹھارہویں ترمیم کے بعد کوئی اور ترمیم بھی آسکتی ہے، رانا ثنا اللہ نے عندیہ دیدیا