وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی صدر یو این او جنرل اسمبلی سے ملاقات

Mar 09, 2023 | 23:08:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کی یو این او جنرل اسمبلی کے صدر ’’کسابا کوروسی‘‘سے  دو طرفہ ملاقات ۔ 

تفصیلات کےمطابق وزیر خارجہ بلاول  بھٹو سے یو این او جنرل اسمبلی کے صدر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاکستان اور صدر  اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی شراکت سے اسلامو فوبیا کے یادگار ی دن کے حوالے سے ہونی والی تقریب کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی ۔ 

اسلامو فوبیا کے حوالے سے تقریب آج 10مارچ کو جنرل اسمبلی حال میں منعقد کی جائے گی، یہ تقریب وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی  کی وزارتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ منعقد کی۔
ملاقات میں اقوام متحدہ میں ہونے والی واٹر کانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ پاکستان نے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔