بھارتی اداکارہ کی ڈھول پر ڈانس کی ویڈیو،سوشل میڈیا پر وائرل

Mar 09, 2023 | 10:13:AM
بھارتی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اور ماڈل اروشی روتیلا کی ڈھول پر بیٹھ کر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی شوبز انڈسٹری کی  معروف اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا کی ڈھول پر بیٹھ کر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اروشی روٹیلا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں وہ ڈھول پر بیٹھ کر ڈانس کرتی اور ہولی کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اداکارہ کی بھارتی گانا گنگناتے ویڈیو وائرل؛ اداکارہ تنقید کی زد میں آگئیں

یاد رہے حال ہی میں اُنہوں نے مداحوں کو  ہولی کے اس موقع پر ویڈیو شئیر کی تھی جس میں وہ اپنے مداحوں کو ہولی کی مبارک باد دے رہی ہیں۔