نجی ٹی وی چینل نے پہلی بار خواجہ سرا کو نیوز اینکر کے طور پر متعارف کروادیا 

Mar 09, 2021 | 22:27:PM
نجی ٹی وی چینل نے پہلی بار خواجہ سرا کو نیوز اینکر کے طور پر متعارف کروادیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایک نیوز چینل نے پہلی بار خواجہ سرا کو نیوز اینکر کے طور پر متعارف کروادیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق 29سالہ تاشنو بنگلہ دیشی ٹی وی پرپہلی بار نیوز بلیٹن پڑھ کر جذباتی ہوگئیں اور ان کے آنسو نکل آئے۔
تاشنو کا کہنا ہے کہ انہیں ساری زندگی تعصب کا سامنا کرنا پڑا، تنگ آ کر 4 بار خود کشی کی کوشش بھی کی اور گھر بھی چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی نفرت اور تحقیر کا سامنا کرنا پڑا اور لوگ ان کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کرتے تھے۔ ان سب چیزوں کے ساتھ پڑھائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور اس دوران مختلف این جی اوز کے ساتھ بھی کام کیا، وہ پبلک ہیلتھ میں ماسٹر کی ڈگری رکھنے والی بنگلادیش کی پہلی خواجہ سرا بھی ہیں۔