ازبکستان کے وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

Mar 09, 2021 | 18:32:PM
ازبکستان کے وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ازبکستان کے وزیرخارجہ دوروزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے اور اپنے ہم منصب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ازبکستان کے وزیرخارجہ سے دوطرفہ تعلقات، خطے اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان علاقائی روابط اور معاشی صورتحال میں تعاون کے فروغ پر بھی بات ہوگی۔
ترجمان کے مطابق دورے کے دوران ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ پر بھی بات چیت ہوگی۔فروری میں عبدالرزاق داود نے دورہ ازبکستان کے دوران پراجیکٹ پر دستخط کئے۔ حالیہ دورہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اہم ہے۔