نرس کے چھونے سے شرمایا سپاہی یا گد گدی سے ۔۔۔ ویڈیو دیکھئے

Mar 09, 2021 | 15:11:PM
نرس کے چھونے سے شرمایا سپاہی یا گد گدی سے ۔۔۔ ویڈیو دیکھئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا وائرس وبا سے لڑنے کیلئے بھارت  میں ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ چل رہا ہے ۔ اس دوران ویکسینیشن سینٹر سے ایسے ویڈیوز بھی سامنے آرہے ہیں ، جس کو دیکھ کر آپ بھی ہنس پڑیں گے ۔ ناگالینڈ کا ایک ایسا ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار ٹیکہ لگوانے کیلئے سینٹر پہنچا ۔ وہاں جیسے ہی انجیکشن لگانے کیلئے نرس نے اس کے ہاتھ کو چھوا تو پولیس اہلکار شرما گیا اور پھر زور زور سے ہنسنے لگا ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص خاکی وردی میں ہے ۔ اس نے آدھی شرٹ اتار رکھی ہے ۔ نرس جیسے ہی اس کو چھوتی ہے تو وہ ہنسنے لگتا ہے جبکہ دوسری نرس انجیکشن لگانے سے پہلے اس کے بازو پر روئی مل رہی ہے ۔ اس دوران شخص اتنی زور زور سے ہنسنے لگتا ہے کہ آس پاس موجود لوگ بھی قہقہے لگانے لگتے ہیں ۔ آخر میں ایک اور پولیس اہلکار اس کو پکڑتا ہے ۔ حالانکہ ویڈیو میں یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ اس پولیس اہلکار نے ٹیکہ لگوایا یا نہیں ۔

آئی پی ایس افسر روپن شرما ے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا  ہےکہ یہ ناگالینڈ میں کورونا ٹیکہ لگانے کا ویڈیو ہے، معلوم نہیں ، اس نے آخر میں ٹیکہ لگوایا یا نہیں ، لیکن لگتا ہے کہ وہ گدگدی کے بارے میں زیادہ فکرمند تھا۔ شاید سوئی سے نہیں، چھونے کی گدگدی سے ہنگامہ ہورہا تھا ۔ روپن شرما نے سات مارچ کو اس ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس کو اب تک سینکڑوں یوز مل چکے ہیں ۔ ساتھ ہی بہت سارے لائیکس بھی ملے ہیں۔