عدم اعتماد اقتدار نہیں صرف ملک کی خاطر ہوگا،خاقان عباسی

Mar 09, 2021 | 13:19:PM
 عدم اعتماد اقتدار نہیں صرف ملک کی خاطر ہوگا،خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)سابق وزیراعظم ومسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین و قانون کے راستے پر چلنے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، قومی اسمبلی یا پنجاب میں عدم اعتماد اقتدار نہیں صرف ملک کی خاطر ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے  کہا کہ عمران خان کے خود اعتماد کا ووٹ لینے کی آئین و قانون میں جگہ نہیں، عمران خان نے تقریر کے دوران اپوزیشن کو دھمکیاں دیں، وزیراعظم کی تقریر پر سپیکر قومی اسمبلی خاموش رہے، عمران خان کا اپنا وزیر خزانہ ایم این ایز کے ہاتھوں شکست کھا گیا، وزیر خزانہ کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔حکومت سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرچکی، بلوچستان 70 کروڑ، سندھ میں 35 کروڑ دیئے گئے، ارکان اسمبلی سے 50، 50 کروڑ فنڈز کا وعدہ رشوت نہیں تو کیا ہے ؟ وزیراعظم کو اداروں نے اعتماد کا ووٹ لے کر دیا۔