20 لاکھ روپے کا چالان واجب الاد، 421 گاڑیوں کا مالک کیسے پکڑا گیا، ڈرامائی کہانی

Jun 09, 2026 | 22:54:PM
20 لاکھ روپے کا چالان واجب الاد، 421 گاڑیوں کا مالک کیسے پکڑا گیا، ڈرامائی کہانی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نادہندگان کے خلاف جاری کارروائی کے دوران ایک غیر معمولی انکشاف سامنے آیا ہے، لاہور میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران روکے گئے ایک موٹرسائیکل سوار کے ڈیجیٹل ریکارڈ نے حکام کو حیران کر دیا۔

پنجاب میں متعارف کرائے گئے ڈیجیٹل انفورسمنٹ سسٹم ’ون ایپ‘ کے ذریعے چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ باز محمد نامی شخص کے نام پر مجموعی طور پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ان میں تقریباً 90 فیصد موٹرسائیکلیں شامل ہیں۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان عارف علی رانا کے مطابق مذکورہ شخص ملتان روڈ کے رہائشی ہیں اور قسطوں پر گاڑیاں فراہم کرنے کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ ان کے نام پر 1526 ای چالان بھی واجب الادا ہیں جن کی مجموعی مالیت 20 لاکھ 88 ہزار 800 روپے سے زائد بنتی ہے۔

پولیس نے موٹرسائیکل قبضے میں لے کر تھانہ مسلم ٹاؤن منتقل کر دی ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے محکمہ ایکسائز اور سیف سٹی اتھارٹی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو بھی ریکارڈ کی تصدیق کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب میں حال ہی میں متعارف کرایا گیا ’ون ایپ‘ سسٹم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی مؤثر نگرانی اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر کارروائی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کی ہدایت پر ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف سے گلوبل فنڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،باہمی تعاون گفتگو