محرم کے دوران قابل اعتراض مواد کی روک تھام کیلئے سائبر پٹرولنگ سیل قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر نفرت انگیز، اشتعال انگیز، فرقہ وارانہ اور قابلِ اعتراض مواد کی روک تھام کے لیے سائبر پٹرولنگ سیل قائم کر دیا ۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر علی وسیم نے کہا کہ سائبر سیل یکم سے دس محرم الحرام تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مسلسل نگرانی کرے گی، این سی ای آئی اے نے تمام مکتبہ فکر کے علما کو بھی مراسلہ لکھ دیا ۔
علی وسیم نے کہا کہ اپنے خطبات میں علما کرام ایسی ایکٹیویٹی سے لوگوں کو باز رہنے کا درس دیں، سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی پھیلانے، نفرت آمیز مہم چلانے یا مذہبی منافرت کو ہوا دینے پر مقدمات درج ہوں گے۔
این سی سی آئی اے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ریجن کے افسران کو سیل میں شامل کیا گیا ہے، محرم الحرام کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 مطلوب افراد کی گرفتاری پر انعام مقرر