کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 مطلوب افراد کی گرفتاری پر انعام مقرر

Jun 09, 2026 | 18:07:PM
کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 مطلوب افراد کی گرفتاری پر انعام مقرر
کیپشن: کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)حکومت آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) سے تعلق رکھنے والے 4مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کیلئے ایک کروڑ روپے انعام مقرر کر دیا۔  

انعامی فہرست میں شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ارشد اور سردار امان خان کے نام شامل ہیں۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق مطلوب افراد کی گرفتاری میں مؤثر معلومات فراہم کرنے والے شخص کو دس ملین روپے (ایک کروڑ روپے) انعام دیا جائے گا۔  

حکومت نے واضح کیا ہے کہ اطلاع فراہم کرنے والے شخص کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔  

محکمہ داخلہ نے انعامی سکیم پر فوری عملدرآمدکیلئے  انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکلیں مہنگی۔۔! کتنا اضافہ ہو گا؟پریشان کن خبر آ گئی