پنجابی فلموں کے سپر اسٹار کی فلم ’’ڈیٹیکٹو شیر دل‘‘ 20جون کو زی5 پر ریلیز  ہو گی

Jun 09, 2025 | 20:46:PM
  پنجابی فلموں کے سپر اسٹار کی فلم ’’ڈیٹیکٹو شیر دل‘‘ 20جون کو زی5 پر ریلیز  ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی  پنجابی فلموں کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’ڈیٹیکٹو شیر دل‘‘ 20جون کو زی5 پر ریلیز ہوگی۔ فلم کی شوٹنگ یورپ کے ملک ہنگری میں ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی  پنجابی فلموں کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’ڈیٹیکٹو شیر دل‘‘ 20جون کو زی فائیو پر ریلیز ہوگی۔’’فلم ڈیٹیکٹو شیر دل‘‘ میں دلجیت دوسانجھ ایک عجیب و غریب جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ ہنگری کے شہر  بوڈاپیسٹ میں ہوئی ہے اور اس کی ہدایت کاری روی چھابڑیا نے کی ہے، جو بطور ہدایت کار انکی پہلی فلم ہے۔ اس فلم میں دلیجیت دوسانجھ کے ساتھ ڈائنا پینٹی، بومن ایرانی، چنکی پانڈے، رتنا پاٹھک شاہ، بنیتا سندھو اور سمیت ویاس جیسے شاندار فنکار نظر آئیں گے۔ فلم کی کہانی علی عباس ظفر، ساگر اور روی چھابڑیا نے لکھی ۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈ کرکٹر اور کمینٹیٹر  نوجوت سنگھ سدھو کی شاندار واپسی،مداح پرجوش