حجاج کرام مناسک کے آخری دن طواف وداع میں مصروف

Jun 09, 2025 | 18:02:PM
حجاج کرام مناسک کے آخری دن طواف وداع میں مصروف
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب میں مناسک حج کے آخری روز حجاج کرام طواف وداع میں مصروف ہیں ، حجاج کرام تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد منیٰ سے رخصت ہو گئے۔

30 فیصد رہ جانے والے حجاج 13 ذی الحج کو تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد مکہ روانہ ہو گئے، آخری مرحلے کے بعد مشاعر مقدسہ کی عارضی خیمہ بستی وادی منیٰ آئندہ برس تک کے لیے خالی ہونے لگی۔

مکہ مکرمہ پہنچ کر حجاج طواف وداع میں مصروف ہیں، حجاج طواف وداع کے بعد اپنے ملکوں کو روانگی کی منصوبہ بندی کریں گے، نائب سربراہ حج و عمرہ کمیٹی شہزادہ سعودبن مشعل بن عبدالعزیز نے حج سیزن کی کامیابی کا اعلان کیا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے حج سیزن 2025 کے لیے حجاج کی واپسی کی تیاریاں مکمل کرنےکا اعلان کر دیا جس کے بعد پاکستانی حجاج مناسک حج مکمل کرکے آج سے پاکستان کے لیے روانہ ہونا شروع ہوں گے۔

زمینی، فضائی، بحری پورٹس پر حجاج کی روانگی کو آسان بنانے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت کاہندوتوا نظریہ پورے خطے کیلئے خطرہ ہے :صدر زرداری