منی پور میں کشیدگی بڑھ گئی، کرفیو نافذ، انٹرنیٹ معطل، مظاہرے شدت اختیار کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر حکام نے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست منی پور میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر 5 دن کے لیے موبائل انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروسز بھی معطل کر کے کر فیو نافز کر دیا گیا ۔
ریاست میں جاری مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے، جہاں مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر راستے بند کر دیے جبکہ ایک مسافر بس کو بھی آگ لگا دی گئی۔
پولیس کے مطابق پرتشدد کارروائیوں کے دوران ارمبائی ٹینگول گروپ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حسن علی انگلینڈ میں چھا گئے ۔۔۔
منی پور کے مختلف اضلاع میں تاجروں اور شہری تنظیموں نے دس روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو گئی ہیں۔
واضح رہے کہ منی پور میں گزشتہ 2 برس سے مییتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان نسلی تصادم جاری ہے اور اب تک جھڑپوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، 2023ء کے تشدد کے بعد تقریباً 60 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔