انڈونیشیا:اژدھے کا پیٹ کاٹ کر 3 دن سے لاپتہ خاتون کی لاش نکال لی گئی

Jun 09, 2024 | 22:01:PM
انڈونیشیا:اژدھے کا پیٹ کاٹ کر 3 دن سے لاپتہ خاتون کی لاش نکال لی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انڈونیشیا میں 3 روز قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش اژدھے کا پیٹ کاٹ کر نکال لی گئی۔

غیر ملکی میڈیا ک رپورٹس کےمطابق 6 جون کو فریدہ نامی خاتون کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرنے کیلئے اپنے گاؤں سے قریبی مارکیٹ کی طرف نکلی تھی جس کے بعد وہ واپس نہیں لوٹی ،خاتون کے 55 سالہ شوہر نے اہلیہ کے گھر نہ لوٹنے پر رات کو گاؤں والوں کو اطلاع دی جس کے بعد لوگوں نے خاتون کو ڈھونڈنا شروع کیا۔

اگلے دن اژدھے کو پھولے ہوئے پیٹ کے ساتھ دیکھا گیا تو لوگوں کو شک ہوا جبکہ خاتون کی چیزیں بھی قریب سے ملنے پر لوگوں کا شک و شبہ مزید گہرا ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوگوں نے 20 فٹ لمبے اژدھے کو پکڑ کر اس کا پیٹ کاٹنا شروع کیا تو خاتون کی لاش کا سر دیکھنے لگا جس کے بعد دیکھا گیا کہ خاتون کی لاش پورے کپڑوں کے ساتھ اس کے پیٹ میں موجود ہے،اژدھے کا پیٹ کاٹ کر خاتون کی لاش کو باہر نکالا گیا جس کے بعد اسے کپڑے میں لپیٹ کر آخری رسومات کیلئے منتقل کر دیا گیا۔

 اژدھے نے خاتون کے پیروں میں دانت گڑائے جس کے بعد خاتون کے جسم کے ساتھ لپٹ کر اسے دبوچ کر اس کی سانسیں روک دیں اور پھر خاتون کو نگل گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھگوڑے عادل راجہ کو ایک اورشدید دھچکا، مزید 3 ہزار پاؤنڈ جرمانے کیساتھ اپیل مسترد