ٹی 20 ورلڈ کپ :پاک،بھارت میچ،وکٹ کیسی ہوگی؟

Jun 09, 2024 | 14:47:PM
ٹی 20 ورلڈ کپ :پاک،بھارت میچ،وکٹ کیسی ہوگی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاک،بھارت میچ،وکٹ کیسی ہوگی؟ ماہرین نے بتادیا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت آج نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آرہے ہیں۔نیویارک کے اسٹیڈیم میں اب تک کے ہوئے  ورلڈ کپ میچز میں وکٹ توقعات کے مطابق دکھائی نہیں دی ، آئی سی سی بھی وکٹ کے معیار پر مطمئن نہیں ، وکٹ کی درستی کے لیے کام شروع کردیا گیا۔

ضرورپڑھیں:پاک،بھارت ٹاکرا،کون ہے فیورٹ؟ سٹے بازوں نے اربوں روپے کا جواء لگالیا
آئی سی سی  کا کہنا ہےکہ نساؤ اسٹیڈیم کی وکٹ میں وہ تسلسل نہیں دکھا جس کی سب کو توقع تھی، تاہم بقیہ میچوں کے لیے وکٹ کی کوالٹی بہتر کرنے کے لیے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔