حیدرآباد:غیرت کے نام پر 2 افراد  قتل

Jun 09, 2023 | 10:21:AM
حیدرآباد:غیرت کے نام پر 2 افراد  قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حیدرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈوجام میں غیرت کے نام پر2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق  ملزم شوہر نے بیوی اور اس سے ملنے والے شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا،ملزم عاشق کھوسو نے طیش میں آکر اپنی بیوی شمشاد اور اس کے ملنے والے شخص قیوم ویسر کو پستول سے گولی مار دی، دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے حیدرآباد منتقل کردیا ہے،ملزم عاشق کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے پولیس کو  چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا