اسلام آباد یونائیٹڈ کی لا ہور قلندرز کیخلاف بلے بازی جا ری

Jun 09, 2021 | 21:47:PM
اسلام آباد یونائیٹڈ کی لا ہور قلندرز کیخلاف بلے بازی جا ری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ اوورز کے اختتام کے بعد پر تین وکٹوں کے نقصان پر43 رنز بنالیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عثمان خواجہ 13 جبکہ افتخا ر احمد ایک رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز کولن منرو 11 رنز بناکر دوسرے اوور میں فولکنر کی گیند پر آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے،روحیل نذیر آٹھ جبکہ کپتان شاداب خان سات رنز بنا کر فولکنر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔
لاہور قلندر کی ٹیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔لاہور قلندر کی ٹیم میں فخر زمان ، بین ڈنک، سہیل اختر، محمد فیضان، محمد حفیط ، ٹم ڈیوڈ ، جیمز فولکنر، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور احمد دانیال شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ انوشے اشرف نے جنسی ہراساں کرنے والے کی پروفائل کا سکرین شاٹ شیئر کر دیا